ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ترکی میں آئینی ریفرنڈم کے نتیجے کے خلاف احتجاج

ترکی میں آئینی ریفرنڈم کے نتیجے کے خلاف احتجاج

Mon, 17 Apr 2017 21:07:19    S.O. News Service

انقرہ،17اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی میں حزب اختلاف کے سرگرم کارکنوں نے ریفرنڈم کے نتائج کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق دارالحکومت میں اہم اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کے کارکن جمع ہوئے اور انہوں نے ’فاشزم کا مقابلہ‘ کرنے جیسے نعرے بلند کیے۔ اس سیاسی جماعت کے سرکردہ رہنماؤں نے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے میں بھی احتجاج کیا گیا ہے۔
 


Share: